QR CodeQR Code

پشاور، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق، والدین زخمی

27 Dec 2018 13:34

عمر نامی شخص کے تینوں بیٹے 10سالہ سیف اللہ، 4 سالہ نصر اللہ اور 2 سالہ حیات اللہ موقع پر دم توڑ چکے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں لاشوں سمیت عمر اور اسکی اہلیہ کو زخمی حالت میں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق دین بہار کالونی گلی نمبر 3 پشاور کا رہائشی عمر ولد خائستہ اپنی اہلیہ اور تین بیٹوں کے ہمراہ کمرے میں سو رہا تھا کہ رات گئے اچانک کمرے کی چھت ان پر آگری جس کے نتیجے میں پانچوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کے دوران پانچوں افراد کو ملبے سے نکال لیا۔ عمر کے تینوں بیٹے 10سالہ سیف اللہ، 4 سالہ نصر اللہ اور 2 سالہ حیات اللہ موقع پر دم توڑ چکے تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے تینوں لاشوں سمیت عمر اور اسکی اہلیہ کو زخمی حالت میں ایل آر ایچ ہسپتال منتقل کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 768872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768872/پشاور-گھر-کی-چھت-گرنے-سے-3-بچے-جاں-بحق-والدین-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org