QR CodeQR Code

حویلیاں، 3 سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل

27 Dec 2018 14:13

پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فریال کو جنسی زیادتی کے بعد نیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے شدید سردی میں پھینک دیا گیا تھا جس سے بچی کی موت واقع ہوئی۔ مقتولہ فریال کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپردِ خاک کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حویلیاں کی حدود کیالہ گاؤں کی 3 سالہ فریال گذشتہ روز دن ڈھائی بجے گھر سے غائب ہوئی جس کی رپورٹ تھانہ حویلیاں میں درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق رپورٹ کے اندراج کے بعد بچی کی تلاش شروع کردی گئی اور اگلے دن صبح فریال گاؤں سے دور ویرانے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق معصوم فریال کو جنسی زیادتی کے بعد نیم مردہ حالت میں کھلے آسمان تلے شدید سردی میں پھینک دیا گیا تھا جس سے بچی کی موت واقع ہوئی۔ مقتولہ فریال کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کی موجودگی میں سپردِ خاک کردیا گیا، جبکہ پولیس نے اس واقعہ کی تفتیش اور مجرمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھر میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ یاد رہے کہ رواں برس 9 جنوری کو پنجاب کے شہر قصور میں 7 سالہ زینب کو اسی طرح زیادتی اور قتل کے بعد کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 768884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768884/حویلیاں-3-سالہ-معصوم-بچی-زیادتی-کے-بعد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org