QR CodeQR Code

متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد اچھی بات ہے لیکن میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، آفاق احمد

27 Dec 2018 14:33

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم حقیقی کے چیئرمین نے کہا کہ تمام لوگوں کو اس کام کیلئے کوشش کرنی چاہیئے کہ کراچی کا امن برقرار رہے، کراچی آپریشن کے باجود دہشت گردی ختم نہیں ہوسکی تو اس کا کیا فائدہ ہوا؟ شہر میں سیاسی کارکنوں کا قتل ہورہا ہے، قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے تو اس کو مستقل طور پر قائم رہنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد اچھی بات ہے لیکن میرا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کا اتحاد اچھی بات ہے لیکن میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، تمام لوگوں کو اس کام کیلئے کوشش کرنی چاہیئے کہ کراچی کا امن برقرار رہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے باجود دہشت گردی ختم نہیں ہوسکی تو اس کا کیا فائدہ ہوا؟ شہر میں سیاسی کارکنوں کا قتل ہورہا ہے، قربانیوں کے بعد امن قائم ہوا ہے تو اس کو مستقل طور پر قائم رہنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 768893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768893/متحدہ-قومی-موومنٹ-کا-اتحاد-اچھی-بات-ہے-لیکن-میرا-اس-سے-کوئی-تعلق-نہیں-آفاق-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org