0
Thursday 27 Dec 2018 20:32

بینظیر بھٹو کا انتہاپسندی کیخلاف موقف ابہام سے پاک تھا، طاہر القادری

بینظیر بھٹو کا انتہاپسندی کیخلاف موقف ابہام سے پاک تھا، طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سابق وزیراعظم پاکستان محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت ملک کا بڑا نقصان تھا، محترمہ محب وطن، مدبر، بین الاقوامی شہرت کی حامل سیاستدان تھیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بے نظیر بھٹو تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر، پاکستان کے غریب عوام میں مقبول تھیں، محترمہ کا انتہا پسندی کے خاتمے اور دہشتگردی کیخلاف موقف ابہام سے پاک تھا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کو جدید اسلامی، جمہوری، فلاحی مملکت دیکھنا چاہتی تھیں، جب پاکستان عوامی اتحاد بنا تو بے نظیر بھٹو سے بھرپور سیاسی ورکنگ ریلیشن شپ رہی، بے نظیر بھٹو نے سیاست میں شائستہ رویوں کو فروغ دیا۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اللہ تعالیٰ محترمہ بینظیر بھٹو کے درجات بلند کرے انہوں نے جمہوریت کیلئے قربانی دی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 768917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش