0
Thursday 27 Dec 2018 17:48

انتقامی کارروائیاں اور سستی شہرت کیلئے پیپلزپارٹی قیادت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مخدوم احمد محمود

انتقامی کارروائیاں اور سستی شہرت کیلئے پیپلزپارٹی قیادت کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، مخدوم احمد محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ والی حکومت کا مقابلہ کرے گی، سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی قیادت کو بدنام کیا جا رہا ہے، احتساب کے نام پر بلاجواز انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جو کہ انتہائی غیر جمہوری عمل ہے، پی پی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور ان کے حقوق و تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی، مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہوکر ہی ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکتی ہے، شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی کرسچن ادارے سے تعلیم حاصل کی تھی اور انہوں نے بڑے فخر سے کہا کہ میری تعلیم و تربیت میں مسیحی برادری کا کردار اہم ہے، ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی بحرانوں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ حکمران سمجھتے ہیں کہ بیرون ملک سے قرضے لیکر اس کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنایا جا سکتا ہے، پیپلزپارٹی نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرکے ثابت کیا کہ پیپلزپارٹی ملک کے آئین و قانون کی پاسداری اور جمہوریت کے مضبوط استحکام کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 768928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش