0
Thursday 27 Dec 2018 18:58

پشاور، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئین برآمد

پشاور، منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئین برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے سے بچنے کے لئے خود پر چاقو کے وار کر کے خود کو زخمی کردیا۔ پولیس نے منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئین برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن خان رازق شہید پشاور کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر محمد انور خان کو اطلاع ملی کہ بدنام منشیات فروش فہیم عرف پینے بابو حیدر روڈ پر منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا ہے، اس اطلاع پر جب پولیس پوسٹ خیبر بازار کے انچارج آفیسر شاہد خان نے منشیات فروش کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو منشیات فروش نے گرفتاری سے بچنے کے لئے خود پر چاقو سے وار کرکے خود کو زخمی کردیا۔

پولیس نے منشیات فروش کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ہزار گرام چرس اور ایک سو گرام ہیروئین برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 10 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا، ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور ہیروئین برآمد کرلی گئی۔ خزانہ پولیس نے شریف کے قبضے سے چار ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 768944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش