0
Thursday 27 Dec 2018 19:14

ضلع کرم کے رہائشیوں کا احتجاجی کیمپ تیسرے روز میں داخل ہوگیا

ضلع کرم کے رہائشیوں کا احتجاجی کیمپ تیسرے روز میں داخل ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم کے علاقہ گنداؤ پاڑہ چمکنی کے رہائشیوں نے انتظامیہ کی جانب سے اپنے ساتھیوں کی گرفتاری اور محرانئے کے مقام پر روڈ کی بندش کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا، احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ جس کی قیادت حاجی خالق نور، حاجی طارق، محمد یوسف، نظیر، گلاب سید اور دیگر کر رہے تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے قوم حاجی خیل کے ساتھ 3 ماہ قبل راہداری معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت ہم قوم حاجی خیل کو سوپ سٹون فی ٹرک 5 ہزار روپے راہداری ادا کرینگے، جسکا تحریری معاہدہ بھی موجود ہونے کے ساتھ ساتھ حاجی خیل قوم کے مشران بھی اس معاہدہ کی تصدیق کرتے ہیں، جبکہ چند شرپسند عناصر اس معاہدے کو بلاوجہ ماننے سے انکاری ہیں اور اب محرانیہ کے علاقہ میں ہمارا راستہ بند کرنے سمیت دیگر ہتھکنڈوں کا استعمال کر رہے ہیں، جوکہ سراسر ناانصافی ہے۔ ہم قوم حاجی خیل کو سوپ سٹون فی ٹرک 5 ہزار روپے راہداری ادا کرینگے۔ قبائلی مشران کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس ثاقب نثار، آرمی چیف اور گورنر خیبرپختونخوا سے درخواست ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف ایک غیر جانبدارانہ کمیٹی تشکیل دیکر تحقیقات کروائیں اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 768948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش