QR CodeQR Code

چالیس چوروں کو پکڑنے کیلئے علی بابا آگیا ہے، فیاض الحسن چوہان

27 Dec 2018 21:19

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے یہ لوگ نوسر باز ہیں جو میثاق جمہوریت کی چھتری کے نیچے اکٹھے ہوئے ہیں، انہیں مسئلہ ہو رہا ہے کیونکہ اب ادارے آزادانہ طور پر تفتیش کر رہے ہیں، ان کے ملازموں کے اکاونٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آصف علی زرداری 48 سینٹی گریڈ کی گرمی اور 5 سینٹی گریڈ کی سردی میں احتجاج کرنے سڑکوں پر آ جائیں تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے یہ لوگ نوسر باز ہیں جو میثاق جمہوریت کی چھتری کے نیچے اکٹھے ہوئے ہیں، انہیں مسئلہ ہو رہا ہے کیونکہ اب ادارے آزادانہ طور پر تفتیش کر رہے ہیں، ان کے ملازموں کے اکاونٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول بھٹو درست کہتے ہیں کہ ہم نا تجربہ کار ہیں کیونکہ ہمیں لوٹنا، چوری کرنا، کمیشن کھانا، بھتے لینا نہیں آتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ان چالیس چوروں کو پکڑنے کیلئے علی بابا آگیا ہے، اب یہ بچنے والے نہیں، کچھ دنوں بعد ان کی حالت دیکھیں گے، یہ ہاتھ جوڑ کر معافیاں مانگیں گے۔


خبر کا کوڈ: 768960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768960/چالیس-چوروں-کو-پکڑنے-کیلئے-علی-بابا-آگیا-ہے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org