0
Thursday 27 Dec 2018 17:42

آئینی حقوق کیلئے جو بھی دھرنا دیگا ہم بھرپور ساتھ دینگے، مولانا سلطان رئیس

آئینی حقوق کیلئے جو بھی دھرنا دیگا ہم بھرپور ساتھ دینگے، مولانا سلطان رئیس
اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے چیئرمین مولانا سلطان رئیس نے کہا ہے کہ آئینی حقوق کیلئے جو بھی دھرنا دے گا، ہم بھرپور ساتھ دینگے، اپنے ایک بیان میں سلطان رئیس نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں گلگت بلتستان کے عوام کا گلا گھونٹنے کیلئے ایک پیج پر کھڑی ہیں، پورا جی بی اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے، لوگوں کو پینے کیلئے صاف پانی میسر نہیں، آٹے کیلئے لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے، لیکن صوبائی حکومت وفاقی عدالتوں سے سزا یافتہ افراد کو معصوم قرار دینے کیلئے اسلام آباد میں جمع ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے پی ایس ڈی پی پراجیکٹس کو کاٹنے اور آئینی حیثیت کے بارے میں بار بار یوٹرن لے کر جی بی کے عوام خصوصاً نوجوانوں میں بے چینی پیدا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے ابھی دو سال ہیں، اتنی جلدی بعض جماعتوں کا عوامی سیاسی اتحاد کے پلیٹ فارم سے لاتعلقی کا اعلان عوام کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کرتا ہے، آئینی حیثیت کے تعین کیلئے ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے، ممبران اسمبلی پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیتے ہیں تو عوام مکمل تعاون کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 768963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش