0
Friday 28 Dec 2018 01:11

حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا، اسد عمر

حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا۔ اسلام آباد میں معاشی سفارت کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو ادائیگیوں کے عدم توازن کا سامنا تھا، ہم نے پیداوار اور برآمدات میں اضافے کو ترجیح دی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کی جانب متوجہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمیں ابھی بہت سے اہداف حاصل کرنے ہیں جن میں روزگار، سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ، معیشت کی بہتری میں حائل رکاوٹوں کو دور اور غیر ملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے، ملک میں ہنرمندی کے فروغ کی ضرورت ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 768982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش