QR CodeQR Code

علی رضا عابدی کے قتل میں الطاف حسین ملوث ہے، فیصل واوڈا

28 Dec 2018 21:19

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ زرداری نے لاڈلا کا لفظ استعمال کیا، لاڈلے نواز شریف ہیں، آصف زرداری نے ہمیں بری الذمہ کر دیا ہے، زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کیلئے استعمال کئے، زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہمیں بری الذمہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیشی کے بعد وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا عابدی کے قتل میں الطاف حسین ملوث ہے، سندھ حکومت سو رہی ہے، ہر پاکستانی کی جان اہم ہے، سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کرنا چاہتا، جب بھی ہم بات کرتے ہیں تو 18ویں ترمیم کا کہہ کر وہ چھت سے لگ جاتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ علی رضا عابدی کے قاتلوں کو زمین کھود کر بھی نکال لیں گے، آصف زرداری کا معاملہ اداروں کا ہے، زرداری کے خلاف کیسز نواز شریف کے دور میں بنائے گئے، جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی ہے، زرداری صاحب نے کل براہ راست سپریم کورٹ پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری نے لاڈلا کا لفظ استعمال کیا، لاڈلے نواز شریف ہیں، آصف زرداری نے ہمیں بری الذمہ کر دیا ہے، زرداری نے بکواس کرنے اور پھٹے ہوئے ڈھول کے الفاظ بھی نواز شریف کیلئے استعمال کئے، زرداری صاحب کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے ہمیں بری الذمہ کیا۔ فیصل واوڈا  کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا تھا کہ بلاول صاحب، اومنی گروپ کے ترجمان بن جائیں گے، اگر انھوں نے کچھ بھی نہیں کیا تو وہ کلیئر ہو جائیں گے، قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 768997

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768997/علی-رضا-عابدی-کے-قتل-میں-الطاف-حسین-ملوث-ہے-فیصل-واوڈا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org