0
Sunday 5 Jun 2011 12:00

انقلاب کی باتیں کرنیوالوں کو اپنے قول و فعل کے تضاد کو ختم کرنا ہو گا، ثروت اعجاز قادری

انقلاب کی باتیں کرنیوالوں کو اپنے قول و فعل کے تضاد کو ختم کرنا ہو گا، ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے دعویداروں نے ناقص پالیسیوں اور ذاتی مفادات کیلئے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ عوام اچھی طرح پہچان چکے ہیں کہ گھروں پر آ کر ووٹ کی بھیک مانگنے والوں نے انکے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں مزید اضافہ کیا ہے، اب ان سیاسی جماعتوں کا احتساب ہونا چاہیے، جنہوں نے اقتدار کے مزے لوٹے اور عوام کے مسائل کو نظر انداز کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزِ اہلسنت پر نیو کراچی سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ انقلاب کی باتیں کرنیوالوں کو اپنے قول و فعل کے تضاد کو ختم کرنا ہو گا، عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا کر معاشی قتل عام کرنے اور ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے اور عوام کے مسائل کو پس پشت ڈالنے والے بھلا کیسے انقلاب لاسکتے ہیں جبکہ انہی کی وجہ سے ملک کی معیشت آئی سی یو میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنی تحریک اس ملک کی واحد جماعت ہے جو صرف عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور انشاءاللہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد کرتی رہے گی۔ اگر ہماری راہ میں رکاوٹیں نہیں کھڑی کی گئیں تو اللہ عزوجل کی مدد اور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے سنی تحریک کے نمائندے ایوانوں میں پہنچیں گے، جو ملک کی بقاء اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ سنی تحریک نے پارلیمنٹ میں نہ ہونے کے باوجود عوامی مسائل کے حل اور دہشت گردی کے خلاف سول اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ملک کی سلامتی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے آوازِ حق بلند کرتی رہے گی۔ سنی تحریک ملک میں جمہوری انقلاب چاہتی ہے، جس میں ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو، تعلیم امیر، غریب سب کیلئے یکساں ہو اور عوام ملک کی خوشحالی اور ترقی کیلئے کام کریں، تاکہ پاکستان دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 76900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش