QR CodeQR Code

آزادکشمیر میں پی پی کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں، مشتاق منہاس

28 Dec 2018 12:51

طاہر انور کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ پونچھ حلقہ تین کے لوگ کسی ڈگڈگی بجانے والے کے جھانسے میں نہ آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ آزادکشمیر کے طول و عرض میں پیپلز پارٹی کی کرپشن کی داستانیں عام ہیں۔ معمار پاکستان نواز شریف نے ترقی یافتہ کشمیر کا وژن دے کر ہمیں میدان میں اتارا تھا، مسلم لیگ نواز کی تاریخ تعمیر و ترقی اور خوشحالی سے عبارت ہے۔ پونچھ حلقہ تین کے لوگ کسی ڈگڈگی بجانے والے کے جھانسے میں نہ آئیں۔ وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز حلقہ تین پونچھ کے امیدوار سردار طاہر انور کے انتخابی جلسے سے خطاب میں کیا۔


خبر کا کوڈ: 769006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769006/ا-زادکشمیر-میں-پی-کی-کرپشن-داستانیں-عام-ہیں-مشتاق-منہاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org