QR CodeQR Code

چلاس میں ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

28 Dec 2018 14:30

شاہراہ قرم گونر فارم کے مقام پر جمی پھسلن کے باعث گاڑی گہری کھائی میں جاگری، مرنیوالوں کا تعلق مردان سے ہے۔


اسلام ٹائمز. چلاس گونر فارم کے مقام پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق گونر فارم کے مقام پر حادثہ پیش آیا، جہاں پھسلن کے باعث ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں مردان سے تعلق رکھنے والے بدقسمت خاندان عالم زیب کی بیوی، بیٹی اور بیٹے سمیت پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو بیٹیاں ایک بیٹے سمیت گاڑی کا ڈرائیور اور اس کے دو بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 769018

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769018/چلاس-میں-ٹریفک-حادثہ-ایک-ہی-خاندان-کے-5-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org