QR CodeQR Code

ہم جان دینے والے لوگ ہیں، بھاگنے والے نہیں، کٹھ پتلی حکومت والے بھاگ جائیں گے، بلاول زرداری

28 Dec 2018 17:40

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ اس وقت وفاق کمزور ہوتا جارہا ہے اور پورے پاکستان میں چاروں طرف لوگ ناراض ہیں، ملک کے حالات خراب ہیں، مہنگائی کے سونامی نے ملک کو ڈبو دیا ہے، اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا کریں، کوئی مقدس گائے نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ای سی ایل اور نوٹسز سے نہیں ڈرتے، ہم جان دینے والے لوگ ہیں، بھاگنے والے نہیں، بزدل خان بھاگ جائیں گے، کٹھ پتلی حکومت والے بھاگ جائیں گے۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ این آر او علیم خان، علیمہ خان اور دیگر کے لئے ہے، اپوزیشن والوں کے لئے کوئی این آر او نہیں اور اپوزیشن این آر او چاہتی بھی نہیں ہے، اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا کریں، کوئی مقدس گائے نہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت وفاق کمزور ہوتا جارہا ہے اور پورے پاکستان میں چاروں طرف لوگ ناراض ہیں، ملک کے حالات خراب ہیں، مہنگائی کے سونامی نے ملک کو ڈبو دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مراد علی شاہ پر میرا 100 فیصد اعتماد ہے، پیپلز پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا البتہ لوگوں کے دماغ میں بن رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 769049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769049/ہم-جان-دینے-والے-لوگ-ہیں-بھاگنے-نہیں-کٹھ-پتلی-حکومت-بھاگ-جائیں-گے-بلاول-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org