QR CodeQR Code

اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھا دیتے، وزیراعلٰی سندھ

28 Dec 2018 18:24

گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں سے دشمنی کی جارہی ہے، صرف پیپلز پارٹی ہی آکر لوگوں کی خدمت کرے گی، عمران خان کو ان کی بیوی یاد دلاتی ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، تو پیرنی سے کہو انہیں بتا بھی دے کہ حکومت کیسے کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا ہی سکھا دیتے۔ گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت نہیں چلا سکتے تو یہی کرتے ہیں جو کررہے ہیں، یہ سو دن یا جتنے دن بھی رہیں، ان سے کچھ نہیں ہوگا، سندھ کے لوگوں سے دشمنی کی جارہی ہے، صرف پیپلز پارٹی ہی آکر لوگوں کی خدمت کرے گی۔ وزیراعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے دو تین ماہ میں اپنا کام ظاہر کردیا ہے، عمران خان کو مسلط کرنا تھا تو حکومت کرنا تو سکھا دیتے، عمران خان کو ان کی بیوی یاد دلاتی ہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں، تو پیرنی سے کہو انہیں بتا بھی دے کہ حکومت کیسے کرتے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 769057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769057/اگر-عمران-خان-کو-مسلط-کرنا-تھا-حکومت-ہی-سکھا-دیتے-وزیراعل-ی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org