0
Friday 28 Dec 2018 18:26

کوہاٹ، پولیو مہم ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے والوں کی معطلی اور برطرفی کی ہدایت

کوہاٹ، پولیو مہم ٹریننگ سے غیر حاضر رہنے والوں کی معطلی اور برطرفی کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے ٹریننگ سیشنز سے بلا عذر غیر حاضر رہنے یا دلچسپی نہ لینے والوں کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کریں اور ملازمت سے برطرفی سمیت سخت ترین کارروائی کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نواز نوید، اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی، صاحبزادہ سمیع اللہ اور مراد احمد کے علاوہ پولیس، صحت، تعلیم، دیگر محکموں اور اداروں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو 21 جنوری 2019ء سے شروع ہونے والے پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دینے کے علاوہ گذشتہ مہم کی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو قومی کاز ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی گنجائش نہیں، لہٰذا اس قومی مہم کو کامیاب بنانا، ہم سب بالخصوص والدین کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔
خبر کا کوڈ : 769058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش