0
Friday 28 Dec 2018 19:25

حویلیاں کے بعد نوشہرہ میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

حویلیاں کے بعد نوشہرہ میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل
اسلام ٹائمز۔ حویلیاں میں تین سالہ بچی کے ریپ اور قتل کے بعد نوشہرہ میں بربریت اور جنسی درندگی کا ایک دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوشہرہ کلاں کے علاقے نوے کلے کے قبرستان سے ایک 8 سالہ بچی کی خون میں لت پت لاش ملی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تیسری جماعت کی طالبہ مناہل گذشتہ روز گھر سے مدرسہ گئی اور پھر واپس نہیں آئی جس کے بعد تھانے میں رپورٹ کا اندراج کیا گیا اور بچی کی تلاش شروع کر دی گئی۔ بچی کی نعش ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لائی گئی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مناہل کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل حویلیاں میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 769062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش