QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، نامعلوم افراد کی فائرنگ، (ن) لیگ کا مقامی رہنما جاں بحق

28 Dec 2018 19:41

فائرنگ سے ملک خرم شدید زخمی ہوئے انہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے، جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرلئے گئے جنکی روشنی میں تفتیش کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ (ن) کے سابق سٹی صدر ملک خرم جاں بحق ہوگئے۔ ایبٹ آباد کے علاقے حویلیاں میں مسلم لیگ (ن) کے سابق صدر ملک خرم کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے اسوقت فائرنگ کی جب وہ کچہری پہنچ کر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے۔ فائرنگ سے ملک خرم شدید زخمی ہوئے انہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ضروری شواہد اکٹھے کرلئے گئے جن کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 769066

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769066/ایبٹ-آباد-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-ن-لیگ-کا-مقامی-رہنما-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org