0
Saturday 29 Dec 2018 13:05

میگا منی لانڈرنگ کیس، ملزمان کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا

میگا منی لانڈرنگ کیس، ملزمان کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا
اسلام ٹائمز۔ میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان عبدالغنی مجید اور انور مجید نے اپنے آپ کو معصوم قرار دیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔ تفصیلات کے مطابق میگا منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث ملزمان عبدالغنی مجید اور انورمجید نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا جس میں انہوں نے اپنے آپ کو معصوم قرار دیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی ہے۔ جواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی بنیاد نہیں کہ وہ معاملہ نیب کو ارسال کرنے کی سفارش کرتی، جے آئی ٹی کی کسی بھی سفارش کی منظوری دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

جے آئی ٹی کی ایگزیکٹو سمری اور حتمی رپورٹ کے 4 والیم فراہم کیے گئے، کن 924 لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے ان کے نام فراہم نہیں کیے گئے جبکہ جس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا وہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔ جواب میں مزید کہا گیا کہ ان حالات میں جے آئی ٹی رپورٹ پر مفصل جواب دینے سے قاصر ہیں، رپورٹ کے ساتھ کوئی مواد یا دستاویزات نہیں جو الزامات کی تائید کرے جبکہ جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے ہر الزام میں معصوم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 769157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش