QR CodeQR Code

پشاور،متنی بازار میں دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

5 Jun 2011 12:47

اسلام ٹائمز:بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جسے ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔ بیگ کو نامعلوم افراد گاڑی میں رکھ گئے تھے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ٹائم بم استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے گاڑی کے ڈارایئور کو گرفتار کر لیا


پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے متنی بازار میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ متنی بازار میں واقع کالا خیل اڈہ میں کھڑی ایک پک اپ میں ہوا۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے سے سات گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ قریبی گھر کی چاردیواری کو نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد ریسکو ون ون ٹو ٹو نے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں پانچ کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، جسے ایک بیگ میں رکھا گیا تھا۔ بیگ کو نامعلوم افراد گاڑی میں رکھ گئے تھے۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ٹائم بم استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے گاڑی کے ڈارایئور کو گرفتار کر لیا۔ ڈرائیور نے بتایا کہ ایک مسافر گاڑی میں سامان رکھوا کر پانی پینے گیا تھا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں کھڑی سات گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو انسانی جانوں کا کوئی احترام نہیں۔


خبر کا کوڈ: 76917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76917/پشاور-متنی-بازار-میں-دھماکہ-6-افراد-جاں-بحق-10-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org