0
Saturday 29 Dec 2018 15:09

کراچی کےقریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش، سپلائی جہاز پہنچ گئے

کراچی کےقریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش، سپلائی جہاز پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں بڑے اسٹیشن 'مدرآف آل رگز' کو آلات کی سپلائی کے لئے جہاز کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ کراچی کے ساحل سے 230 کلومیٹر دور واقع بڑے اسٹیشن 'مدرآف آل رگز' کو آلات پہنچانے کے لئے جہاز کے پی ٹی پہنچ چکے  ہیں۔ علی زیدی نے مزید لکھا کہ تیل کی تلاش کے لئے ایگزون موبل اور ای این آئی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی پیمانے پر تیل و گیس کی تلاش کے لئے دعاگو ہیں، انشاء اللہ بڑی خبر ملے گی۔

واضح رہے کہ امریکی آئل اینڈ گیس کمپنی ایگزون موبل (Exxon Mobil) نے 27 سال بعد پاکستان میں دوبارہ کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گذشتہ ماہ ایگزون موبل کی ایل این جی مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کی چیئرپرسن ایما کوکرین نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور کمپنی کے کاروباری منصوبے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ایگزون موبل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پاکستان میں آزادانہ اور محفوظ سرمایہ کاری کی مکمل معاونت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 769178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش