QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی

29 Dec 2018 16:06

سوات خوازہ خیلہ کی رہائشی فیملی نتھیاگلی سے واپس ایبٹ آباد آرہی تھی کہ ہرنوئی کے قریب کالی مٹی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں تیز رفتار گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجہ میں بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سوات خوازہ خیلہ کی رہائشی فیملی نتھیاگلی سے واپس ایبٹ آباد آرہی تھی کہ ہرنوئی کے قریب کالی مٹی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران دو بچوں اور دو عورتوں کو مردہ جبکہ تین افراد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، جہاں بعدازاں مزید ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہرنوئی حادثے کے 3 زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 769190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769190/ایبٹ-آباد-گاڑی-کھائی-میں-گرنے-سے-بچوں-سمیت-5-افراد-جاں-بحق-4-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org