QR CodeQR Code

سندھ میں حکومت سازی کیلئے تحریک انصاف اور اتحادی سر جوڑ کر بیٹھ گئے

29 Dec 2018 18:09

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی صدارت میں سندھ سمبلی میں تحریک انصاف نے جے ڈی اے ارکان کیساتھ بیٹھک لگا لی، جی ڈی اے کے حسنین مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے استعفیٰ مانگ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں حکومت کیسے بنائیں، تحریک انصاف نے سوچ بچار شروع کر دی، سندھ اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جے ڈی اے) ارکان کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے، ایم کیو ایم شریک نہیں ہوئی، مشن حکومت سازی کیلئے سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے اراکین کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی شریک نہیں ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی اپوزیشن صوبائی حکومت بنانے کے مشن پر ہے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کی صدارت میں سندھ سمبلی میں تحریک انصاف نے جے ڈی اے ارکان کیساتھ بیٹھک لگا لی، جی ڈی اے کے حسنین مرزا نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے استعفیٰ مانگ لیا۔

تحریک انصاف کے اجلاس میں اتحادی جی ڈی اے تو تھی، لیکن ایک اور اتحادی ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان نہ تھے۔ ایک جانب تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کے بیس سے بائیس ارکان اسمبلی ان سے رابطے میں ہیں، جبکہ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ اپوزیشن کے اس دعوے کو سنجیدہ نہیں لے رہے، لیکن اگر اپوزیشن کا یہ دعویٰ درست نکلا اور فارورڈ بلاک بن چکا ہے، تو کیا سال 2018ء کا سورج پیپلز پارٹی کی سندھ پر برسوں کی حکمرانی بھی لے ڈوبے گا، یہ ایک جواب طلب سوال ہے، جو اپنی جگہ موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 769192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769192/سندھ-میں-حکومت-سازی-کیلئے-تحریک-انصاف-اور-اتحادی-سر-جوڑ-کر-بیٹھ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org