0
Sunday 5 Jun 2011 13:50

امریکہ کے غلط اقدامات پاکستان کو انقلاب کی طرف لے جا سکتے ہیں، واشنگٹن پوسٹ

امریکہ کے غلط اقدامات پاکستان کو انقلاب کی طرف لے جا سکتے ہیں، واشنگٹن پوسٹ
کراچی:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ کے غلط اقدامات پاکستان کو انقلاب کی طرف لے جا سکتے ہیں، پاکستان کے جوہری ہتھیار اور پانچ لاکھ مضبوط فوج امریکہ کے آپشن کو محدود کرتی ہے۔ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے زیادہ جارحانہ پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے پاکستان پر دباوٴ نہیں ڈال سکتا۔ پاکستان چین کا اہم اتحادی ہے اگر امریکہ نے پاکستان کا ساتھ چھوڑا تو چین معاشی مدد کرے گا۔ صدر اوباما افغانستان، عراق اور لیبیا میں الجھنے کے بعد اس پوزیشن میں نہیں کہ وہ پاکستان کے ساتھ نیا محاذ کھولے، سوائے پاکستان اور اس کی فوج کے ساتھ کام کرنے کے اوباما کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے، اگر امریکہ نے پاکستانی قوم کو ایک نئی جنگ میں ڈال دیا تو وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہار جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 76921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش