0
Saturday 29 Dec 2018 22:24

حکمران پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانیکا خیال دل سے نکال دیں، شاہ اویس نورانی

حکمران پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانیکا خیال دل سے نکال دیں، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ سینیئر سیاستدانوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنا حالات خراب کرنے کی سازش ہے، حکومت کی انتقامی کارروائیوں نے اپوزیشن کے اتحاد کی راہ ہموار کر دی ہے، احتساب کے نام پر سیاسی بدلے لئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی انا کی تسکین کیلئے سیاسی راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ کروا رہا ہے، نیب حکومت کی ہدایات پر چل رہا ہے، نیا سال حکومت کیلئے بھاری ثابت ہوگا، حکومت مخالف تحریک چلانے کیلئے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اب تک حکومت پر ہاتھ ہولا رکھا ہے، لیکن نئے سال کے دوران حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا، نااہل حکومت نے 125 دنوں میں ملک تباہ کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ متحدہ مجلس عمل کو فعال کرنے کی منصوبہ بندی تیار کر لی ہے، آنیوالے دنوں میں ایم ایم اے ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی، تعلیمی اداروں میں اسلامیات پڑھانے کیلئے اقلیتی اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ اسلام دشمنی ہے، حکومت قادیانیت نواز پالیسی پر عمل پیرا ہے، مسلمان طلباء کو غیر مسلم اساتذہ کے اسلامیات پڑھانے کا کوئی جواز نہیں، حکومت اسلامیات پڑھانے کیلئے اقلیتی اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں نئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کی بجائے نئے سینما ہاوسز بنانے کیلئے فنڈز مختص کر رہی ہے، موجودہ حکومت سیکولر ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، دینی جماعتیں حکومت کے دین مخالف اقدامات کی مزاحمت کریں گی، حکمران پاکستان کو سیکولر سٹیٹ بنانے کا خیال دل سے نکال دیں۔
خبر کا کوڈ : 769246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش