QR CodeQR Code

ملتان، ڈسٹرکٹ بار الیکشن 12جنوری کو پولنگ، تیاریاں شروع، جوڑ توڑ میں تیزی

30 Dec 2018 16:14

ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں صدارت کی نشست پر حصہ لینے کیلئے مدت وکالت 10 سال، نائب صدر کی نشست کیلئے 7 سال، جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے 5 سال جبکہ فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور مجلس عاملہ کیلئے 3 سال کی پریکٹس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات 2019ء کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق پولنگ 12 جنوری 2019ء کو ہوگی، اس ضمن میں الیکشن بورڈ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق سالانہ انتخابات کیلئے 2 جنوری کو صبح 9 بجے سے 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جنوری کو صبح 10 بجے سے 12 بجے تک ہوگی، اعتراضات 4 جنوری کو صبح 10 بجے سے 12 بجے تک اور 5 جنوری کو دن 12 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جاسکیں گے، جبکہ دن 3 بجے امیداروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائے گی، پولنگ 12 جنوری کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی اور دن 1 بجے سے 2 بجے تک وقفہ ہوگا۔ دریں اثناء الیکشن بورڈ نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں کی اہلیت کا معیار بھی مقرر کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ڈسٹرکٹ بار الیکشن میں صدارت کی نشست پر حصہ لینے کیلئے مدت وکالت 10 سال، نائب صدر کی نشست کیلئے 7 سال، جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے 5 سال جبکہ فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری اور مجلس عاملہ کیلئے 3 سال کی پریکٹس ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 769355

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769355/ملتان-ڈسٹرکٹ-بار-الیکشن-12جنوری-کو-پولنگ-تیاریاں-شروع-جوڑ-توڑ-میں-تیزی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org