0
Sunday 30 Dec 2018 17:03

صوبائی وزیر صحت کا جنوبی وزیرستان میں ٹراما سینٹر کے قیام کا اعلان

صوبائی وزیر صحت کا جنوبی وزیرستان میں ٹراما سینٹر کے قیام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت ہشام انعام اللہ جان نے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام  وانا کا دورہ کیا ہے۔ دورے کے موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا اور ماڈل ہسپتال شولام کا معائنہ کیا اور ضلع ہسپتال وانا کیلئے ٹراما سنٹر کی منظوری کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں عوامی شکایات کے آزالے کیلئے کمپلینٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور شولام ہسپتال میں عوام کیلئے فری ادویات مہیا کرنے کا بھی اعلان کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے قبائلی عوام کو یقین دلایا کہ آج کے بعد کوئی ڈاکٹر اور دیگر عملہ غیر حاضر نہیں ہوگا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قبائل محب وطن ہیں ان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور حکومت کو یہاں کے لوگوں کے احساسات اور جذبات کا پوری طرح ادراک ہے۔ ہشام انعام اللہ نے کہا کہ محکمہ صحت میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، کسی سے ناانصافی نہیں ہونے دیں گے اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق نئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 769361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش