QR CodeQR Code

پاکستانیوں کی چیخیں دھاڑ میں بدل رہی ہیں جو حکومت کو گرا دینگی، بلاول بھٹو زرداری

30 Dec 2018 18:43

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ جی ہاں، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالے سندھ کو گیس نہیں دی جا رہی، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جا رہا، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت تباہ ہو رہی ہے اور صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ میگا منی لانڈرنگ کیس کی جے آئی ٹی کے بعد ملک بھر میں سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے باتیں گردش کر رہی ہیں۔ ایسے میں بلاول بھٹو بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جی ہاں، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جا رہی، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو پانی نہیں دیا جا رہا، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی زراعت تباہ ہو رہی ہے اور صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی مہنگی، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پر کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرا دے گی۔


خبر کا کوڈ: 769366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769366/پاکستانیوں-کی-چیخیں-دھاڑ-میں-بدل-رہی-ہیں-جو-حکومت-کو-گرا-دینگی-بلاول-بھٹو-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org