QR CodeQR Code

جے ایس او پاکستان کا مرکز ی کنونشن اختتام پذیر، ذیشان حیدر شمسی نئے صدر منتخب

30 Dec 2018 19:09

نومنتخب صدر ذیشان حیدر کا تعلق ملتان ڈویژن سے ہے جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قاسم رضا شمسی کا تعلق بھی ملتان سے ہے، بلکہ دونوں طلباء جماعتوں کے صدور کا تعلق ایک ہی تحصیل (کبیروالا) سے ہے اور دونوں شمسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ جعفریہ طلباء کنونش و اتحاد امت کانفرنس کا اختتام اتوار کے روز ہوا، کنونشن میں ملک بھر سے جعفریہ طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کے موقع پر جعفریہ اسکائوٹس، سابق مرکزی صدور اور دیگر سینیئرز نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی، شہید علامہ حسن ترابی، شہید ضیا الدین رضوی سمیت تمام شہدائے ملت جعفریہ پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی، علامہ شہنشاہ حسین نقوی، جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ موسیٰ رضا جسکانی، صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ ریاض حسین الحسینی، سابق مرکزی صدور غضنفر ساجدی، اسد رضا کاظمی، معظم علی بلوچ ایڈووکیٹ اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

کنونشن کے اختتام پر انتخاب کے ذریعے اکثریت رائے سے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری ذیشان حیدر شمسی کو نیا میرکارواں منتخب کیا گیا، علامہ عارف حسین واحدی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا، نومنتخب صدر ذیشان حیدر کا تعلق ملتان ڈویژن سے ہے جبکہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قاسم رضا شمسی کا تعلق بھی ملتان سے ہے، بلکہ دونوں طلباء جماعتوں کے صدور کا تعلق ایک ہی تحصیل (کبیروالا) سے ہے اور دونوں شمسی خاندان کے چشم و چراغ ہیں، اس حوالے سے بعض حلقوں کا کہنا ہے شاید نئے سال میں دونوں جماعتوں کے درمیان قربت بڑھے۔


خبر کا کوڈ: 769369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769369/جے-ایس-او-پاکستان-کا-مرکز-ی-کنونشن-اختتام-پذیر-ذیشان-حیدر-شمسی-نئے-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org