0
Sunday 30 Dec 2018 21:00

سیالکوٹ، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء قتل، الزام نواز لیگ پہ

سیالکوٹ، پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء قتل، الزام نواز لیگ پہ
اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماء کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے، لواحقین نے فائرنگ کرنے والے افراد کا تعلق مسلم لیگ نواز سے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما میاں خلیق قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔ سیالکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے ضلعی رہنما میاں خلیق پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔ ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ نواز سے ہے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 769378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش