0
Sunday 30 Dec 2018 22:13

قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں جاری، جیالے اشارے کے منتظر ہیں، مخدوم احمد محمود

قیادت کیخلاف انتقامی کارروائیاں جاری، جیالے اشارے کے منتظر ہیں، مخدوم احمد محمود
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سیکرٹری تعلقات عامہ سابق ایم پی اے نفیس احمد انصاری، ممبر فیڈرل کونسل عبدالقادر شاہین، ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سیکرٹری اطلاعات چوہدری محمد یسٰین، خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی سینیئر نائب صدر راضیہ رفیق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ الگ صوبہ جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے، الگ صوبہ پیپلزپارٹی ہی بنائے گی، موجودہ حکمران اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازش میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی حکمرانوں کی ایسی کوششوں کو عوامی حکومت سے ناکام بنائے گی، جے آئی ٹی کی رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے، پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، کیونکہ موجودہ حکمرانوں کا ٹوپی ڈرامہ پوری قوم جان چکی ہے۔

پیپلزپارٹی ایک عوامی قوت ہے، جبکہ حکمران اپنی انتقامی کاروائیوں سے عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، پیپلزپارٹی کی قیادت کو گرفتار کرنے والوں کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، اگر حکمرانوں نے اپنا رویہ نہ بدلہ تو پھر ملک بھر میں دمادم مست قلندر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ پیپلزپارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کی کال کے منتظر ہیں، پیپلزپارٹی ایسے غیر جمہوری ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے، سازشوں کا جال پھیلانے والے خود اب اس جال کے اندر پھنس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران جنوبی پنجاب بنانے میں کلی طور پر ناکام ہوچکے ہیں، الگ صوبہ جنوبی پنجاب پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور الگ صوبہ پیپلزپارٹی ہی بنائے گی، کیونکہ پیپلزپارٹی ہی الگ صوبہ بنانے کی اہلیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 769384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش