QR CodeQR Code

اگر سندھ حکومت کو کوئی نقصان ہوا تو پھر وفاقی حکومت کو بھی ہوگا،نفیسہ شاہ

30 Dec 2018 23:50

حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ 27 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو سیاسی منظر نامہ پیش کیا، وہ خطرناک تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور رُکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان ایک پارٹی کی حکمرانی چاہتے ہیں، کیونکہ ان کے پاس دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے، 27 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جو سیاسی منظر نامہ پیش کیا، وہ خطرناک تھا، انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ جمہوریت کا ساتھ دیںگے اور آمرانہ دور جو ان پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کے کپتان کو بھی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعلیٰ سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کر انہیں مفلوج کرنے کی کوشش کی ہے، عمران خان جو کہ ہمیشہ تھرڈ ایمپائر کے انتظار میں رہتے ہیں، وہ جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے اصغر خان کیس میں منفی کردار ادا کیا اور عدالت کو کہا کہ یہ 25 سال پرانا کیس ہے، اس لئے ہم اس کی تفتیش نہیں کر سکتے۔ نفیسہ شاہ نے کہا کہ اگر سندھ حکومت کو کوئی نقصان ہوا، تو پھر وفاقی حکومت کو بھی نقصان پہنچے گا۔


خبر کا کوڈ: 769397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769397/اگر-سندھ-حکومت-کو-کوئی-نقصان-ہوا-پھر-وفاقی-بھی-ہوگا-نفیسہ-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org