0
Monday 31 Dec 2018 12:47

خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کو لوٹا، گورنر سندھ

خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کو لوٹا، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں، جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ملک کو کنگال کیا ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے پنوں عاقل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات انتہائی قابل رحم ہیں، سڑکوں اور اسپتالوں کا بہت برا حال ہے، صحت سمیت تعلیم کے ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کو کھو کھلا کیا ہے، پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے، ان سے رقم نکلوانے کا وقت آ گیا ہے، خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں، جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ملک کو کنگال کیا اور پیسے باہر بھیجے، اس ٹولے سے ہی جے آئی ٹی کی کہانی کی ابتدا ہوتی ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کون کہتا ہے کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہے، 4 ماہ کے دوران بہتر کام کرکے دکھایا ہے اور اثرات جلد سامنے آئیں گے، عوام پُرامید رہیں کہ آنے والا وقت بہتر ہوگا۔

 
خبر کا کوڈ : 769439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش