0
Monday 31 Dec 2018 13:21

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے 2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے 2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے سال 2018ء کی کارکردگی رپورٹ میں بتایا کہ صوبے بھر میں آپریشنز کے دوران کئے جانے والے جرمانوں کی مد میں 8 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فود سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے سال 2018ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مختلف آپریشنز کے دوران جعلسازوں اور ملاوٹ کا گھناؤنا کاروبار کرنے والوں پر کئے جانے والے جرمانوں کی مد میں 8 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ ضائع کیا گیا، مردان میں کارروائی کرکے 2 لاکھ گندے انڈے تلف کئے گئے۔ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق 7 لاکھ کلو سے زائد غیر معیاری خوراک کو تلف کیا گیا۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹ اور بیکریز کی وقتاََ فوقتاً چیکنگ کی گئی جبکہ فوڈ لائسنس کے عوض 54 ملین روپے وصول کئے گئے۔ خیبر پختونخوا فود سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور صاف خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ پشاور میں فوڈ اتھارتی کی کارروائی کے دوران 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ جات تلف کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ جات کو تلف کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 769457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش