0
Monday 31 Dec 2018 18:55

شمالی وزیرستان، شہید اہلکاروں کے لواحقین کو شہداء پیکج دیا گیا

شمالی وزیرستان، شہید اہلکاروں کے لواحقین کو شہداء پیکج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے پہلے دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے لیویز اور خاصہ دار فورس کے لواحقین میں شہداء پیکیج تقسیم کردی گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے لیویز اہلکار تاج ولی اور سیف اللہ کے لواحقین کو پچاس، پچاس لاکھ کے چیک دیئے گئے، جبکہ خاصہ دار فورس کے شہید سپاہی رحمت اللہ کے لواحقین کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔ ایک اور لیویز اہلکار بیت اللہ جو زخمی تھا، انکو 5 لاکھ روپے دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان عبدالناصر اور اے ڈی سی منظور آفریدی نے شہیدوں کے لواحقین میں چیک تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 769530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش