0
Monday 31 Dec 2018 19:31

اسلام آباد، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی

اسلام آباد، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا زخمی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئی ایٹ میں واقع سنگم مارکیٹ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت وسیم کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ عارف نامی پولیس اہلکار پاؤں پر گولی لگنے سے زخمی ہوا ہے۔
اسلام آباد: فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ، دوسرا زخمی
 
 
 
 
 
 
 
حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایٹ کے ایک گھر میں 4 افراد کے داخلے کی اطلاع پر دونوں پولیس اہلکار موقع پر پہنچے ہی تھے کہ ملزمان نے اُن پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو پمز منتقل کیا گیا،جہاں وسیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جبکہ عارف کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان دو موٹرسائیکلوں پر فرار ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 769535
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش