1
Monday 31 Dec 2018 22:55
جی بی کے عوام کو انکی خواہش کیمطابق صوبائی سیٹ اپ فراہم کیا جائے

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات، اہم امور پہ تبادلہ خیال

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے خصوصی ملاقات، اہم امور پہ تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی اور معاون سیکرٹری سیاسیات سید محسن شہریار زیدی شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے ملکی سیاست میں مختلف ایشوز پر اصولی موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ مظلومین کی حمایت میں آواز بلند کی ہے، تفتان باڈر پر زائرین کے مسائل کو مستقل طور پر حل کریں گے اس حوالے سے ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تفتان بارڈ پر ایف آئی اے کی نئی عمارت اور زائرین کے مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ حکومتی اقدامات اور سہولیات کی فراہمی پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا کرپٹ عناصر کے خلاف موقف عوام کی آواز ہے۔ کرپٹ عناصر اور کرپشن کا سدباب کئے بغیر ملکی ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیراعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان کے محروم عوام کی نگاہیں بھی آپ کی جانب مرکوز ہیں، ستر سال سے آئینی شناخت کے حصول کے خواہش مند گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق صوبائی سیٹ اپ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 769569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش