0
Sunday 5 Jun 2011 19:13

پہاڑوں میں جانیوالے بلوچ قومی دھارے میں شامل ہوں، بلوچستان میں طالبان کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں، رحمن ملک

پہاڑوں میں جانیوالے بلوچ قومی دھارے میں شامل ہوں، بلوچستان میں طالبان کوئٹہ شوریٰ کا کوئی وجود نہیں، رحمن ملک
کوئٹہ:اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پہاڑوں پر جانے والے افراد کو ایک مرتبہ پھر دعوت دیتے ہیں، وہ مذاکرات کر کے قومی دھارے میں شامل ہوں۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، کوئٹہ شوری کا کوئی وجود نہیں کسی کو اس حوالے سے معلومات ہوں تو فراہم کریں، کاروائی کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی آمد کے بعد وزیراعلٰی ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ناراض لوگوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں، صوبے کے حالات کو پاکستان دشمن قوتین خراب کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیئے گئے ہیں، جس کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ خروٹ آباد واقعہ پر ٹریبونل کی رپورٹ کا انتظار ہے، بلوچستان میں چھ ہزار افراد کے لاپتہ ہونے کی باتیں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ اپنے دوست دشمن کو اچھی طرح جانتے ہیں، وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ الیاس کشمیری جیسے لوگ قوم کے دشمن ہیں جو ڈالر لیکر امن و امان سے کھیلتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اٹھارہوں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہو گا، آغاز حقوق بلوچستان صوبے کے عوام کی فلاح کے لئے بہت بڑا قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کمی آئی ہے، معمولی جھگڑوں میں ہونے والی ہلاکتوں کو ٹارگٹ کلنگ کہنا مناسب نہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان خراب کرنے والے عناصر نے آبادکاروں کے بعد اب بلوچوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ : 76960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش