0
Tuesday 1 Jan 2019 13:07

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ

وفاق کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گذشتہ ادوار میں برسر اقتدار جماعتوں کے سربراہان کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماضی کی حکومتوں میں رہنے والے اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکومت نے سابق حکمرانوں کے خلاف کرپشن کے ثبوت اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں، جن میں سابق وزرائے اعلٰی اور وزراء بھی شامل ہیں۔ تمام سرکاری محکموں سے بھی بدعنوانی کی رپورٹ مانگ لی گئی ہیں۔ کرپشن کے ثبوت اکھٹے ہونے کے بعد 50 کروڑ روپے تک کرپشن کے کیسز اینٹی کرپشن جبکہ اس سے زائد کے ریفرنس نیب کو بھجوائے جائیں گے۔ حکومتی ترجمان شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بدعنوانی کے کیسز سامنے آئے ہیں اور محکموں سے اس حوالے سے رپورٹ مانگ لی گئی ہیں۔ کرپشن میں ملوث افراد پر بہت جلد ہاتھ ڈالنے والے ہیں، جو زیادہ چلا رہے ہیں ان کی مزید چیخیں نکلنے والی ہیں۔ تمام ثبوت اکھٹے کئے جارہے ہیں بغیر ثبوت کے کسی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے بہت جلد ریفرنسز نیب کو بجھوا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 769613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش