0
Tuesday 1 Jan 2019 17:27

اہم سرکاری عہدوں پر براجمان قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے، مولانا اسماعیل شجاع آبادی

اہم سرکاری عہدوں پر براجمان قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے، مولانا اسماعیل شجاع آبادی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اسماعیل شجاع آبادی نے جامعہ احیاء العلوم شیرا کوٹ لاہور میں علماء، طلباء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قادیانی کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں ہونے دیں گے، امت مسلمہ نے قادیانی گروہ کو ان کے کفریہ عقائد کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے علیحدہ کر دیا ہے، اب کوئی ماں کا لعل قادیانیوں کو مسلمانوں کی صفوں میں شامل نہیں کر سکتا، اہم سرکاری عہدوں پر براجمان ہونیوالے قادیانیوں کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی آئینی طور پر غیر مسلم اقلیت ہیں، ختم نبوت اور قادیانیت کے متعلق آئینی شقوں کو ختم کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

مولانا اسماعیل شجاع آبادی کا کہنا تھا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت نے ہمیشہ ہر فورم پر عقیدہ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالت، قادیانیوں کے متعلق قوانین کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیا ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے اور کسی بھی صورت امتناع قادیانیت آرڈیننس کو غیر مؤثر نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس کی بنیاد پر دین اسلام کی پوری کی پوری امارت قائم کھڑی ہے اور اس عقیدہ ختم نبوت پر مکمل و غیر مشروط طور پر ایمان لائے بغیر دین اسلام نامکمل ہے ختم نبوت و ناموس رسالتؐ کا تحفظ اہم دینی فرض ہے۔ علماء نے وطن عزیز پاکستان میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی ناپاک ارتدادی سرگرمیوں و ریشہ دوانیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیاکہ حکومت وقت منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ارتدادی سرگرمیوں کو روکے جو اس کا فرض منصبی ہے۔
خبر کا کوڈ : 769637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش