QR CodeQR Code

مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی مکمل، ایک اسٹنٹ ڈال دیا گیا

1 Jan 2019 19:15

مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز اسپتال لاہور لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ابتدائی ٹیسٹ اور مشاورت کے بعد انجیو گرافی کا فیصلہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ان کی انجیو گرافی کی گئی، ایک اسٹنٹ بھی ڈٓالا گیا۔ مولانا طارق جمیل کو دل میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز اسپتال لاہور لایا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کے ابتدائی ٹیسٹ اور مشاورت کے بعد انجیو گرافی کا فیصلہ کیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی مکمل ہوگئی، جبکہ شریانیں کھلی رکھنے کیلئے ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے، انہیں وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، وہ ہوش و حواس میں ہیں۔ مولانا طارق جمیل گذشتہ رات کینیڈا کے دورے سے وطن واپس پہنچے تھے اور سفری تھکان کے باعث انہوں نے طبیعت میں بوجھل پن کی شکایت کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 769650

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769650/مولانا-طارق-جمیل-کی-انجیو-گرافی-مکمل-ایک-اسٹنٹ-ڈال-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org