QR CodeQR Code

ضلع کرم، صدہ میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق 

1 Jan 2019 20:28

تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے قریبی دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ آج صدہ شہر کی آفریدی مارکیٹ میں فائرنگ سے خیر گل ولد مامور گل قوم جدران سکنہ پیر قیوم کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے خیر گل کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کرنے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے قریبی دکانداروں کو حراست میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 769662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769662/ضلع-کرم-صدہ-میں-فائرنگ-سے-ایک-نوجوان-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org