0
Tuesday 1 Jan 2019 21:04

کرک میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج، ایم پی ایز بھی شریک

کرک میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج، ایم پی ایز بھی شریک
اسلام ٹائمز۔ گیس پریشر میں کمی نے عوامی نمائندوں کو بھی سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں گیس پریشر میں کمی کے خلاف آئل فیلڈ کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں کرک اور کوہاٹ کے ایم پی ایز بھی شریک ہیں۔ ایم پی اے ظفر اعظم، میاں نثار گل، شاداد خان اور امجد آفریدی بھی مظاہرے میں شریک ہیں۔ دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے بلاک ہے، جس سے سٹرک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 769667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش