0
Tuesday 1 Jan 2019 22:16

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش ہے، ثروت اعجاز قادری

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کسی صورت کمزور نہیں ہونے دینگے، پُرامن مستحکم پاکستان خطے کی خوشحالی کی ضمانت ہے، توہین رسالت کو روکنے کیلئے آئین و قانون کو استعمال کرنا ہوگا، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی نئی لہر پر تشویش ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کے دشمن اسلام کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار، امن، تعلیم اور انصاف کی فراہمی کیلئے تمام اکائیوں کو یکجا جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوف خدا اور عشق رسولؐ سے سرشار ہوکر ملک کو ترقی کی راہ پر لے جایا جا سکتا ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دورود و سلام کی محفلیں محبت، بھائی چارگی کو فروغ دیتی ہیں، اسلام دشمن قوتوں کے خلاف یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا، پاکستان کے دشمن مسلمانوں کے دلوں سے حب رسولؐ کو ختم اور اتحاد و یکجہتی کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اولیاء اللہ کا فیضان اور ہمارے اسلاف و اکابرین کی قربانیوں کا ثمر ہے، ملک میں عدل کا نظام بہتر ہوگا، تو جرائم خوبخود ختم ہو جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ سزا اور جزا کے فیصلے ہنگامی بنیادوں پر ہونگے، تو معاشرے میں اس کے بہتر نتائج اخذ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد امن، تعلیم، معیشت اور انصاف کے دشمن ہیں، دہشتگردی کو طاقت، سیاست اور عوام کو بنیادی حقوق مہیا کرکے ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 769677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش