0
Tuesday 1 Jan 2019 22:21

عمران حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو بس ایک دھکے کی ضرورت ہے، وقار مہدی

عمران حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو بس ایک دھکے کی ضرورت ہے، وقار مہدی
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے غباروں سے ہوا نکل گئی، پی ٹی آئی کے گدھ اور گیڈروں کو اپنی وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ سندھ میں فارورڈ بلاک کے خواب دیکھنے والوں کو اپنے دانے بار بار گن کر اپنا رنگ پیلا ہوتا نظر آرہا ہے، کیونکہ پی ٹی آئی جو گڑھے دوسروں کیلئے کھود رہی تھی، انہیں اس گڑھے میں خود اپنی قبر بنتی نظر آنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں، اگر قیادت نے حکم دیا تو وفاقی حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو بس ایک دھکے کی ضرورت ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھیر جائے گا اور پی ٹی آئی کے نمک خوار چند لمحوں میں پی ٹی آئی کیلئے نمک حرام بننے میں منٹ نہیں لگائیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ جتنی چادر ہے، اتنے ہی پیر پھیلائیں، ورنہ لاعلاج بیماری میں مبتلا ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 769679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش