0
Tuesday 1 Jan 2019 23:54

لورا لائی، سکیورٹی فورسز پہ دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 حملہ آور ہلاک

لورا لائی، سکیورٹی فورسز پہ دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 4 حملہ آور ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لورا لائی میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے رہائشی کمپانڈ پر حملے کی کوشش میں 4 جوان شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں واقع  ایف سی ٹریننگ سینٹر کے رہائشی اور انتظامی کمپاؤنڈ پر دہشت گردوں نے حملے کی کوشش کی، تاہم دہشت گردوں کو انٹری پوائنٹ پر ہی روک لیا گیا، جس سے وہ اپنے ہدف تک نہیں پہنچ پائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے حملے میں ناکامی پراندھا دھند فائرنگ شروع کی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید اور 2 زخمی  ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ شہدا میں صوبیدار میجر منور، حوالدار اقبال خان، حوالدار بلال اور سپاہی نقشب شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز کی جوابی فائرنگ میں ایک خود کش بمبار سمیت 4 دہشت گرد بھی مارے گئے، ان میں سے ایک خودکش بمبار نے آخر میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ سکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ کو فوری طور پر محاصرے میں لیا اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 769689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش