0
Wednesday 2 Jan 2019 09:38

کراچی، رفاہی پلاٹس پر قائم شادی ہال توڑنے کیلئے آپریشن مزید تیز

کراچی، رفاہی پلاٹس پر قائم شادی ہال توڑنے کیلئے آپریشن مزید تیز
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے شہری ہو جائیں خبردار، شادی بیاہ کیلئے ہال بک کروانے سے پہلے اچھی طرح معلوم کرلیں کہ شادی ہال رفاعی پلاٹ یا پارک میں تو قائم نہیں ہیں، کیونکہ کے ایم سی نے رفاہی پلاٹس پر قائم شادی ہال توڑنے کیلئے نئے سال میں آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ کراچی میں رفاحی پلاٹس پر شادی ہالز نہیں چلیں گے، گزشتہ روز کے ایم سی نے نئے سال کا آغاز شادی ہال کے خلاف آپریشن سے کیا۔ سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی محکمہ انسداد تجاوزات بشیر صدیقی کے مطابق کارروائی جمیشد ٹاؤن میں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکام پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے سال کے پہلے روز بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری رہا، کارروائی کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے ضلع شرقی کے علاقے فیروز آباد میں یونین کلب میں قائم 2 غیر قانونی شادی ہال اور لانڈھی 4 نمبرمیں نالوں پر قائم 17 دکانوں کو مسمار کرکے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا، اس موقع ڈپٹی کمشنر امین، علاقہ اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اور انسداد تجاوزات کا عملہ موجود تھا۔

یونین کلب میں قائم غیر قانونی شادی ہال مسمار کرنے پر شہری یونین کلب پہنچ گئے۔ انکا کہنا تھا کہ یکم ستمبرکو ولیمے کیلئے شادی لان کی بکنگ کرائی تھی اور ایڈوانس بھی دے چکے ہیں، اب ہال کی انتظامیہ غائب ہو گئی ہے، تقریبات کیلئے متبادل جگہ فراہم کرکے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے۔ عوامی شکایات پر شادی ہال کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا، کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکام پر سال کے پہلے دن کارروائی شروع کی ہے، تمام غیر قانونی شادی ہال مسمار کیے جائیں گ، ایسے شادی ہال مالکان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، جو نوٹس ملنے کے باوجود شادی ہال کی بکنگ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ نے سائٹ کے صنعتی علاقے میں تجاوزات کے خلاف مہم شروع کر دی، پہلے مرحلے میں سائٹ چورنگی سے غنی چورنگی تک فٹ پاتھوں اور نالوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا، نالوں پر قائم صنعتوں اور فیکٹریوں کی تجاوزات کو منہدم کیا جائے گا، صنعتی علاقے میں جگہ جگہ ریسٹورینٹ قائم ہیں، صنعتوں نے نالے پر پختہ تجاوزات، پارکنگ اور دکانیں قائم کرلی ہیں، سائٹ تھانے کے اطراف مرکزی سڑک پر غیر قانونی دکانیں قائم ہیں، جن کے خاتمے کیلئے کارروائی شروع کی جائے گی، سائٹ لمیٹڈ نے پولیس اور انتظامیہ سے مدد طلب کر لی ہے، ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان تجاوزات بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 769698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش