QR CodeQR Code

بلتستان کے ضلع کھرمنگ میں 2018ء کے دوران چوری اور قتل کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا

2 Jan 2019 11:13

کھرمنگ کی ضلعی پولیس کے مطابق ضلع بھر کے تین تھانوں میں مختلف نوعیت کے صرف 30 مقدمے درج ہوئے جن میں سے 13 ایکسیڈنٹ، 1 نارکوٹکس اور عام نوعیت کے 16مقدمے درج ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا جنت نظیر خطہ گلگت بلتستان امن، رواداری، مجبت اور بھائی چارگی میں اپنی مثال آپ ہے۔ جی بی میں خصوصی طور پر بلتستان امن و محبت اور مہمان نوازی کے حوالے سے دنیا میں جانا جاتا ہے۔ یہاں پر جرائم کی شرح دنیا کے کسی بھی خطے سے کم ہے۔ اس بات کا اندازہ اسی سے لگایا جاسکتا ہے کہ ضلع کھرمنگ میں سال 2018ء میں چوری اور قتل کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ سال 2018ء میں بلتستان کے ضلع کھرمنگ پاکستان کا وہ پرامن ترین خطہ ثابت ہوا ہے، جہاں قتل اور چوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پورے سال میں صرف 30 مقدمے درج ہوئے۔ اس مقدمات میں انسداد دہشتگردی سمیت قتل اور چوری کا کوئی مقدمہ شامل نہیں۔ ضلعی پولیس کے مطابق ضلع بھر کے تین تھانوں میں مختلف نوعیت کے صرف 30 مقدمے درج ہوئے جن میں سے 13 ایکسیڈنٹ، 1 نارکوٹکس اور عام نوعیت کے 16مقدمے درج ہوئے۔ ان میں 12 مقدمات تھانہ مہدی آباد، 14مقدمات تھانہ طولتی جبکہ باقی چار مقدمات تھانہ اولڈینگ میں درج ہوئے۔

 


خبر کا کوڈ: 769704

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769704/بلتستان-کے-ضلع-کھرمنگ-میں-2018ء-دوران-چوری-اور-قتل-کا-کوئی-مقدمہ-درج-نہیں-ہوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org