QR CodeQR Code

گوجرانوالا، ایک ماہ قبل تاوان کے لیے اغواء ہونے والا ساتویں جماعت کا طالب علم قتل

2 Jan 2019 11:40

پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان فیصل اور قاسم کو گرفتار کرلیا، جو مقتول کے محلہ دار ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر نوشہرہ ورکاں کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی حنظلہ کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے شہر گجرانوالہ میں ایک ماہ قبل تاوان کے لیے اغوا ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو قتل کر دیا گیا، جس کی رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ساتویں جماعت کے طالب علم حنظلہ عرفان کو گجرانوالہ کے علاقے گرجاکھ سے ایک ماہ قبل گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔ ملزمان نے لڑکے کی رہائی کے عوض ایک کروڑ روپے تاوان مانگا تھا، تاہم رقم نہ ملنے پر اسے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان فیصل اور قاسم کو گرفتار کرلیا، جو مقتول کے محلہ دار ہیں۔ ملزمان کی نشاندہی پر نوشہرہ ورکاں کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی حنظلہ کی لاش بھی برآمد کرلی گئی، جسے پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حنظلہ کے اغواء کے بعد اُس کے اہلخانہ نے تلاش میں مدد دینے والے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 769707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769707/گوجرانوالا-ایک-ماہ-قبل-تاوان-کے-لیے-اغواء-ہونے-والا-ساتویں-جماعت-کا-طالب-علم-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org